کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی بڑی سیاسی پیش رفت نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں اپنی حکومت کے 3 سال مکمل کرنے والے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پہلا عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے 16 اراکین نے اپنے صوبے کے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی کے گروپ نے سیکرٹری اسمبلی کو جام کمال کیخلاف عدم اعتماد جمع کروائی۔ اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے والے تمام اراکین اسمبلی کا تعلق اپوزیشن سے ہے۔
عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، اب اپوزیشن اپنی اکثریت بھی ثابت کر کے دکھائے۔ جبکہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے اپوزیشن کے اراکین اسمبلی نے موقف اختیار کیا ہے کہ بلوچستان کا بجٹ عدم مساوات پر مبنی ہے، آج ہر شخص چاہتا ہے کہ بلوچستان حکومت ختم ہو جائے، اسی لیے جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بلوچستان میں اس بڑی سیاسی پیش رفت کے بعد سیاسی تجزیہ کاروں نے ردعمل میں کہا ہے کہ کیا ایک مرتبہ پھر بلوچستان سے تبدیلی کا آغاز کر دیا گیا؟ ۔
جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بنوانے والے افراد مشکل میں پھنس گئے، ایف آئی اے کا کارروائی کا فیصلہ