Monday November 25, 2024

رکن پنجاب اسمبلی سمیت اہم شخصیات کے خلاف زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کروانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور: انویسٹی گیشن پولیس نے زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کرواکر معصوم شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمہ عظمی شہزادی رحیم یار خان کی رہائشی ہے، خاتون نے مختلف ناموں خنسہ،تحریم ،شازیہ اور طیبہ وغیرہ کے ناموں سے شہریوں کے خلاف لاہور اور دیگر علاقوں میں زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کروائے۔خاتون نے رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی سمیت مختلف افراد کے خلاف زیادتی کے دس جھوٹے مقدمات درج کروائے۔ خاتون مقدمات کے اندراج کے بعد شہریوں سے بھاری رقم کا مطالبہ کرتی تھی اور اب تک وہ لاکھوں روپے وصول بھی کرچکی تھی۔خاتون کے جھوٹے مقدمات سے متاثرہ افراد میں زمیندار،سرکاری ملازمین اور عام شہری شامل ہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، آئندہ حکومت کا خواب دیکھنے والی پیپلزپارٹی کو بدترین شکست،پیپلزپارٹی صرف17 نشستیں جیتنےتک محدود رہی

امراللہ صالح کے گھر سے کتنا بڑا خزانہ نکل آیا؟ جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

مینار پاکستان پر خاتون سے دست درازی کیس،6ملزم جودیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیے گئے

FOLLOW US