اسلام آباد: ملک میں یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا، گھی 96 روپے اور کوکنگ آئل 97 روپے فی لٹر مہنگا ہوگیا، ٹی وائٹل فی کلوگرام 40 روپے، سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے مہنگے، کالی مرچ، گارلک، صابن، فیس کریم، ٹشو ودیگر اشیاء بھی مہنگی کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا، اشیائے ضروریہ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے، مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل کی قیمت میں97 روپے فی لیٹراضافہ کردیا گیا۔ کارن کوکنگ آئل 370 روپے فی لٹر مہنگا ہونے سے کارن کوکنگ آئل کی قیمت500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔
’’ رمیز راجہ ٹیم سلیکشن میں مداخلت نہیں کر سکتے وہ ۔۔‘‘ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے خاموشی توڑ دی
1.2 کلوگرام ٹی وائٹل کی قیمت 40 روپے، کسٹرڈ، کھیراور مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے،50 گرام کی فیس کریم 40 روپے مہنگی کردی گئی۔ اسی طرح ٹشو کا ڈبہ 15 روپے، ٹشو رول 5 روپے، کالی مرچ 10 روپے، چلی، گارلک سمیت صابن، ٹی مکس، کلینر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ مزید برآں ادارہ شماریات کی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے تحت مہنگائی کی شرح میں مزید 1.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 13.64 فیصد ہوگئی، کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 17.20 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ آٹے کا 20 کلو تھیلا اوسط 57 روپے 85 پیسے مہنگا ہوگیا۔ لیکن اس کے برعکس حکومتی ٹیم ناقص کارکردگی اور ناتجربہ کاری ناہلیت کی بناء پر عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہے، گزشتہ روز کی ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے مقامی سستی چینی کی بجائے 38 روپے مہنگی درآمدی چینی خرید لی، مقامی چینی 84.50 روپے فی کلو پڑتی لیکن درآمدی چینی 123 روپے فی کلو پڑے گی، درآمدی چینی کی پہلی کھیپ 24 ستمبر تک پاکستان پہنچے گی۔
عمر شریف کیلئے بھارت سے معروف کامیڈین جونی لیور نے پیغام جاری کر دیا