Monday November 25, 2024

حکومت نے مقامی سستی چینی کی بجائے38 روپے مہنگی درآمدی چینی خرید لی

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے مقامی سستی چینی کی بجائے 38 روپے مہنگی درآمدی چینی خرید لی، مقامی چینی 84.50 روپے فی کلو پڑتی لیکن درآمدی چینی 123 روپے فی کلو پڑے گی، درآمدی چینی کی پہلی کھیپ 24 ستمبر تک پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مہنگی ترین درآمدی چینی خریدنے کا سودا کرلیا ہے، درآمدی چینی کیلئے 637.10 ڈالر فی ٹن کی کم سے کم بولی منظور کرلی گئی ہے، پورٹ پر درآمدی چینی 108روپے 85 پیسے فی کلو جبکہ اخراجات ملا کر یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی تقریباً 123 روپے کلو میں پڑے گی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے سودے کیے اور یہ چینی الخلیج گروپ سے خریدی گئی ہے۔ چینی تقریباً 38 روپے فی کلو مہنگی خریدی گئی، مقامی چینی 84.50 روپے فی کلو پڑتی لیکن درآمدی چینی 123 روپے فی کلو پڑے گی۔

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ نےعوام کو چہرہ دکھا دیا۔۔ سمارٹ ہونے پرلوگ حیران

دوسری جانب ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ، جس کے تحت مہنگائی کی شرح میں 1.37فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 13.64 فیصد ہوگئی، کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 17.20 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ آٹے کا 20کلو تھیلا اوسط 57 روپے 85 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1222 روپے تک پہنچ گئی ہے۔زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 15.27روپے اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی اوسط قیمت 214روپے سے زائد ہوگئی، ایک ہفتے کے دوران گھی پونے پانچ روپے مہنگا ہوا، گھی کی اوسط فی کلو قیمت 342 روپے 66 پیسے ہوگئی ہے، پیاز کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 92 پیسے، ٹماٹر11روپے 36 پیسے، آلو 68 پیسے ، بیف کی فی کلو قیمت 6 روپے 10 پیسے، لہسن 3 روپے 63 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ دال مسور 3 روپے 65 پیسے، انڈے 6 روپے 29 پیسے، سمیت تازہ دودھ، دہی، مٹن، دال چنا، ماش، چاول بھی مہنگے ہوگئے۔اسی طرح ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 49 روپے 70 پیسے، چینی اور کیلے 2 روپے 53 پیسے فی درجن سستے ہوگئے۔

وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کردیا پارلیمنٹ کی بڑی جماعت کے عدم اعتماد کے بعد چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں

راولپنڈی کے قریب فتح جنگ انٹرچینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ ایڈیشنل آئی جی کے بھائی جاں بحق اور ایڈیشنل آئی جی موٹروے شدید زخمی ہوگئے

FOLLOW US