پشاور : مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکے بعض اضلاع میں کل سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کوہستان ،شانگلہ ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد اورہری پور میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، مردان ،چارسدہ،دیر،چترال ،پشاور،کوہاٹ اوروزیرستان میں بھی بارش متوقع ہے،بدھ سے جمعہ تک دیر، کوہستان، مانسہرہ ،ایبٹ آبا دمیں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہاہے کہ بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے ،بارشوں کا سلسلہ ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے پی نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیاجس میں ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں، ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہاکہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
وزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ ، مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی پیداوار طویل مدتی پلان کی منظوری دے دی
بتایا گیا ہے کہ رواں برس سندھ میں مون سون سیزن کے دوران توقع سے 70 فیصد کم بارشیں ہوئیں ہیں، تاہم ستمبر کے پہلے 2 ہفتوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔دوسری جانب ملک میں حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے آبی ذخائر کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔ ارسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں تیزی کی وجہ سے دریاوں میں پانی کے بہاو میں بہتری آئی، اسی وجہ سے ملک کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا پانی سے مکمل طور پر بھر چکا ہے۔ بارشوں میں اضافے اور آبی ذخائر کی صورتحال بہتر ہونے کو ملکی زراعت کیلئے اچھی خبر قرار دیا جا رہا ہے۔ ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم کا آبی ذخیرہ 1550فٹ کی انتہائی حد تک پہنچ گیا ، تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی حد 1550فٹ تک ہے ، بارشوں اور پہاڑوں پر برف پگھلنے سے ڈیم میں پانی کی آمد بڑھی۔ارسال کے مطابق وافر پانی کی دستیابی سے کاشتکاری اور فصلوں کو فروغ ملے گا ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کچھ روز قبل تک دوبارہ پانی کی قلت پیدا ہو گئی تھی، تاہم اب مون سون بارشوں اور پہاڑوں پر برف پگھلنے کی رفتار میں تیزی کی وجہ سے دریاوں میں پانی کا بہاو بہتر ہوا ہے، جبکہ ڈیموں کے ذخائر میں بھی واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔ڈیموں میں مزید پانی ذخیرہ ہونے سے ناصرف زرعی علاقوں کو مزید پانی فراہم کیا جا سکے گا، بلکہ سستی بجلی کی پیداوار میں بھی مزید اضافہ ہو گا۔
بیٹی کو قتل کرنے والے مجرم کو معاف کر دیا،عاصمہ رانی قتل کیس میں باقاعدہ صلح ہوگئی