اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نوازشریف نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتہائی باخبر ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اکتوبر کے وسط یا آخرہفتے میں پاکستان واپس آسکتے ہیں۔ نوازشریف نے اس حوالے سے شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن)کی پارٹی قیادت سے مشاورت شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میاں نوازشریف واپس آتے ہی گرفتاری دے کر جیل چلے جائیں گے اور اپنے خلاف قائم مقدمات کا سامنا کریں گے۔ جبکہ اس دوران مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت ملک بھر میں سیاسی تحریک کو تیز کردے گی۔ میاں نوازشریف کی واپسی کا مقصد آئندہ الیکشن میںکامیابی کےلئے اپنی جماعت کو متحرک اور فعال بنانا ہے جس کےلئے سینئر پارٹی رہنمائوں کو اہم ذمہ داریاں سونپے جانےکا امکان ہے۔واضح رہے کہ میاں نوازشریف اکتوبر 2019میں علاج کے سلسلے میں جیل سے چار ہفتوں کی ضمانت سے رہا ہوکر لندن چلے گئے تھےتاہم اس کے بعد وہ دوبارہ پاکستان واپس نہیں آئے۔
اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب افغان مہاجرین کی مدد کرنے قطر پہنچ گئے