Monday November 25, 2024

آج اعلان کریں تو مغربی ممالک جانے کیلئے دہلی ائیرپورٹ پر لاکھوں بھارتی شہری اکٹھے ہو جائیں گے، طالبان رہنما کا بھارتی ٹی وی اینکر کو زبردست جواب کی ویڈیو وائرل

دہلی : اگر آج آپ اعلان کر دیں گے کہ 3 گھنٹوں کے اندر جو لوگ مغربی ممالک جانا چاہتے ہیں، وہ دہلی ائیرپورٹ پر اکٹھے ہو جائیں، تو لاکھوں بھارتی شہری ائیرپورٹ پر اکٹھے ہو جائیں گے، تو کیا وہ اپنی حکومت سے خوف زدہ ہیں، بھارتی اینکر کا جا ترجمان طالبان سے افغان شہریوں کے خوفزدہ ہو کرافغانستان چھورٹے سے متعلق سوال، ترجمان طالبان نے زبردست جواب دے کر اینکر کو خاموش کروا دیا- تفصیلات کےمطابق بھارتی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے ٹی وی اینکر کو زبردست جواب دے کر خاموش کروا دیا- بھارتی ٹی وی نے ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین سے سوال کیا کہ آپ کی جانب سے عوام کیلئے عام معافی کا بھی اعلان کر دیا گیا اور لوگوں کے جان اور مال کی حفاظت کی بھی ضمانت دی گئی، لیکن آپ کی حکومت بننے کے بعد افغان شہری افغانستان سے باہر کیوں جانا چاہ رہے ہیں کیا وہ آپ کی حکومت سے خوفزہ ہیں-

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویرات کوہلی کی تنرلی لیکن بابر اعظم کس نمبر پر پہنچ گئے؟

سوال کے جواب میں ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ اگر آج آپ اعلان کریں کہ جو لوگ مغربی ممالک جانا چاہتے ہیں وہ دہلی ائیرپورٹ پر اکٹھے ہو جائیں تو لاکھوں لوگ ائیرپورٹ پر اکٹھا ہو جائیں گے، ترجمان طالبان نے اینکر کے سوال کے جواب میں انہی سے سوال کر دیا کہ کیا آپ کے عوام اپنی حکومت سے خوفزدہ جو وہ ائیرپورٹ پر مغربی ممالک جانے کیلئے اکٹھا ہو جائیں گے- اس سے قبل طالبان کے رہنما اور قطر میں مذاکرات کرنے والی ٹیم کے رکن شہاب الدین دلاور نے کہا تھا کہ امارت اسلامی افغانستان میں سب کو نمائندگی دی جائے گی۔ بھارت جلد ہی جان جائے گا کہ طالبان باآسانی حکومتی امور چلا سکتے ہیں۔ طالبان رہنما نے خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں داخل اندازی نہ کرے۔پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔انہوں نے 30 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پناہ گزینوں کی فلاح بہبود کے لیے خدمات کی فراہمی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی،قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور سمیت دیگر عہدیداروں کو فارغ کردیا گیا

شہباب الدین دلاور نے کہا ہے کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ احترام کی بنیاد پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانوں نے ملک کو تقسیم کرنے اور تباہ کن جنگ میں مبتلا ہونے کی ساشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔دریں اثنا لویہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغانوں نے کسی کے بھی سامنے نہ جھکنے کی تاریخ دہرائی ہے اور عالمی سپرپاور اور اس کی اتحادی نیٹو فورسز کو شکست دی ہے ، انہوں نے کہاکہ یہ ان ہزاروں افغان باشندوں کی قربانیوں کے باعث ممکن ہوا جنہوں نے اپنے ملک کو غیر ملکی قابض قوتوں سے آزاد کرانے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔ لویہ جرگہ میں صوبہ قندوز سے تعلق رکھنے والے مشیران اور سیاسی رہنماں نے شرکت کی، جنہوں نے نئی آنے والی حکومت کو اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ،طالبان رہنما نے کہاکہ 15 اگست سے افغانستان میں امن بحال کر دیا گیا ہے تاہم ہمیں اب آگے چیلنجز درپیش ہیں اور افغا نوں کے تمام طبقات کو ملکی امن و استحکام کیلئے اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں کوئی گروپ اکیلا حکومت نہیں کرسکتا ۔ نئی حکومت میں افغانوں کے تمام طبقات کی نمائندگی ہوگی اور تمام طبقات جنگ زدہ اس ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کام کریں گے

بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 21 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ نیپرا نے فی یونٹ کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی تیاری کرلی

FOLLOW US