Monday November 25, 2024

پاک افغان بارڈر پرفوجی چوکی پر حملے پر 3 دہشتگردمارے گئے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہیدہو گئے، آئی ایس پی آر

باجوڑ: افغان سرحد سے دہشتگردوں کا پاک فوج کی چوکی پر حملہ، پاک فوج کے 2جوان شہید،جوابی کارروائی میں پاک فوج نے3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر پرفوجی چوکی پر حملے پر 3 دہشتگردمارے گئے جبکہ 4 زخمی ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہیدہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آرکے مطابق پاک افغان بارڈر پر باجوڑ میں فوجی چوکی پر سرحد پارسے فائرنگ کی گئی ،دہشتگردوں نے افغان علاقے سے فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔ جس پر پاک فوج نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، آئی ایس پی آر کے مطابق اطلاعات کے مطابق 3 دہشتگرد ہلاک اور4 زخمی ہو گئے،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہیدہو گئے،شہید سپاہی جمال مردان شہید اورسپاہی ایاز کا تعلق چترال سے ہے ۔

سڑک پر لگے بورڈز پر مرمت کرنے والے ٹھیکیدار کا نمبر درج کرنے کا فیصلہ سڑک پر پڑے گڑھوں سے پریشان عوام خود ٹھیکیدار کو فون کریں گے

پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشتگردحملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف کسی صورت استعمال نہ ہو۔ اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ ہوئی۔سرحد پار سے دہشت گرد کاروائی کی مذمت کرتے ہیں۔فائرنگ سے سپاہی جمال اور سپاہی ایاز کی شہادت پر دکھ کااظہار کرتا ہوں۔وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی پارٹی چھوڑنے کا کبھی سوچا ، مفتاح اسماعیل ن لیگ کے بغیر میری کوئی سیاست نہیں

شہداء کے اہلخانہ کو سلام ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تیسری مختصر دورانیے کی ویڈیو جاری کردی

FOLLOW US