لاہور : سابق کپتان اور احسان مانی کی جگہ پی سی بی کے چیئرمین کے لیے ممکنہ امیدوار رمیز راجہ نے ملکی کرکٹ کے سربراہ کے طور پر آگے بڑھنے کے اپنے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے۔ احسان مانی نے وزیر اعظم عمران خان سے تصدیق کی کہ وہ اپنے عہدے میں توسیع نہیں چاہتے ہیں جس کے بعد عمران خان نے رمیز راجہ اور اسد علی خان کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کے لیے نامزد کردیا۔ اگر گورننگ بورڈ کا کوئی دوسرا ممبر الیکشن لڑنا چاہے تو لڑ سکتا ہے لیکن عام طور پر وزیراعظم کے نامزد امیدوار کو کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ عظمت شیخ کو پہلے ہی ان انتخابات کے لیے چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے ،انتخابات کی تاریخیں ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
ترین گروپ کے ایم پی اے خرم لغاری کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنےکا مقدمہ درج
جب وزیراعظم عمران خان نے 3 سال قبل احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کیا تھا تب وہ بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے اور رمیز راجہ کے بھی بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔ رمیز راجہ نے ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے منصوبے پیش کردیئے ہیں اور حتمی فیصلہ وہی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقصد پاکستان کرکٹ کے جی پی ایس کو دوبارہ ترتیب دینا ہے اور میں بہتر سے بہتر کی تلاش کروں گا۔ واضح رہے کہ پیر کے روز احسان مانی اور رمیز راجہ دونوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جو پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔ احسان مانی نے منگل کو بھی وزیراعظم سے ملاقات کی جہاں انہوں نے وزیر اعظم خان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
کابل ائیرپورٹ دھماکہ، امریکا کی اپنے شہریوں کو کابل ائیرپورٹ سے فوری نکلنے کی ہدایت