Sunday November 24, 2024

31اگست تک پہلی ڈوز اور 30 ستمبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازمی ہوگی، 30 ستمبر کے بعد ویکسی نیشن نہ کرانے والے فضائی، پبلک ٹرانسپورٹ، ہوٹلز، شاپنگ مالز میں نہیں جاسکیں گے

لاہور: محکمہ صحت نے ویکسی نیشن کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی، 31اگست تک پہلی ڈوز لگوانا ضروری ہوگی، جبکہ 30 ستمبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازم ہوگا، 30 ستمبر کے ویکسی نیشن نہ کرانے والے فضائی ، ریلوے، اور ٹرانسپورٹ، ہوٹلز ، شاپنگ مالز میں نہیں جاسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق این سی اوسی نے ملک میں ویکسی نیشن کیلئے وسیع بنیاد پر سخت فیصلے کیے ہیں،جس کے تحت ویکسی نیشن نہ کرانے والے فضائی ، ریلوے، اور ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرسکیں گے،ویکسی نیشن نہ کرانے لوگ ہوٹلز او شاپنگ مالز میں نہیں جاسکیں گے،مختلف شعبوں سے وابستہ افراد مقررہ تاریخ تک ویکسی نیشن کرالیں، ویکسی نیشن نہ کرانے والے افرادملازمت یا خدمات جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ شعبہ تعلیم سے وابستہ تمام افراد 30ستمبر تک ویکسی نیشن مکمل کرالیں۔

طالبان پر دباؤڈالا جائے یا نہیں،پابندیاں لگائی جائیں یا نہیں افغانستان کی صورت حال پر جی سیون ممالک تقسیم کا شکار

17سال سے زائد عمر طلباء 15اکتوبر تک مکمل ویکسی نیشن کروالیں۔اسی طرح محکمہ صحت پنجاب نے بھی ویکسی نیشن کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی ہے، 31اگست تک پہلی ڈوز لگوانا ضروری ہوگی، جبکہ 30ستمبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازم ہوگا۔ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے بھی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ پریس بریفنگ دی۔ اسد عمر نے کہا 30 ستمبر کے بعد اسکول اور ٹرانسپورٹیشن میں مکمل ویکسی نیشن کے بغیر کام نہیں کیا جاسکے گا اور مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد فضائی سفر بھی نہیں کرسکیں گے۔ شاپنگ مالز، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں بھی پابندیاں لاگو ہوں گی۔ یاد رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 943 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4075 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 91 افراد انتقال کر گئے۔

شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 میں کس ٹیم کا حصہ ہوں گے؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد میں سینئر سرکاری افسر کی ایک سال تک خاتون سے زیادتی ، ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی

FOLLOW US