راولپنڈی : راولپنڈی کے مدرسے میں زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ نے کہا ہے کہ مدرسے میں پہلے بھی ایک ایسا واقعہ ہو چکا ہے، ایک خاتون ٹیچر نے بھی زیادتی کے واقعے میں ملزم کا ساتھ دیا۔نجی ٹی وی چینل پر متاثرہ لڑکی نے بچی کی آواز کچھ تبدیل کرکے گفتگو دکھائی گئی تاکہ بچی کی شناخت ظاہر نہ ہو سکے۔متاثرہ بچی نے اپنی اور اپنے گھر والوں کی مرضی سے ہمیں انٹرویو دیا ہے تاکہ اٴْن کی آواز ارباب اختیار تک پہنچے اور ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں پیر ودھائی کے علاقے میں مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی کے الزام میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کے ملزم شاہ نواز کو گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی راولپنڈی تفتیش کی نگرانی کریں گے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم نے دفعہ 376 میں متعلقہ عدالت سے 30 اگست تک عبوری ضمانت حاصل کی تھی، ملزم شاہنواز کو مقدمے میں شامل 377 بی اور 506 دفعات پر گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم شاہنواز احمد نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس سے مزاحمت بھی کی، ملزم کے خلاف طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ 17 اگست کو تھانہ پیر ودہائی میں درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پیرودہائی کے علاقے میں مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی و تشدد کے واقعے میں ملوث ملزم کو فرار ہونے میں مدد دینے پر ملزم کے بھائی حق نواز، بھتیجے حسن نواز،نائب امیر اویس اور منتظم مدرسہ کے بیٹے عبداللہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے، مدرسہ کے دیگر اساتذہ اور سٹاف کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے، مدر سہ طوبیٰ ضیاء البنات جامعہ ضیاء العلوم کا ذیلی ادارہ ہے،مہتمم ضیاء العلوم پیر سید حسین الدین شاہ سے بھی ملزم کی گرفتاری کے لیے معاونت کی درخواست کی گئی ہے
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بہت بڑا اضافہ، پاکستان نے 2 ارب 77 کروڑ ڈالرز حاصل کر لیے