اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا،تاہم خیبرپختونخواہ ،کشمیر ،گلگت بلتستان ،اسلام آباد اوربالائی اوروسطی پنجاب میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔جبکہ ہفتے کے روز موسم گرم اورمرطوب رہے گا،تاہم خیبرپختونخواہ ،کشمیر ،گلگت بلتستان ،اسلام آباد اور پنجاب میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخواہ ۔کشمیر لاہور اوراسلام آبادسمیت خطہ پوٹھوہارمیں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
طالبان ٹویٹر استعمال کر سکتے ہیں تو مجھ پر پابندی کیوں ؟ سابق امریکی صدر کا شکوہ