اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی محنت اور خلوص نیت کے نتائج آنا شروع ہوگئے، 3 سال پہلے مشکل ترین حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی، اب ہرسال پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہوتا جائے گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج سے 3 سال پہلے عمران خان نے مشکل ترین حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی۔ عمران خان کے خلوص نیت اور محنت کے نتائج نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہوتا جائے گا۔ اسی طرح وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ الحمداللہ! آج پاکستان تحریک انصاف حکومت کے تین سال مکمل ہوچکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ریاست مدینہ طرز پر فلاحی ریاست کے قیام کی طرف گامزن ہیں، پہلی مرتبہ ملک گیر سطح پر بے سہارا اور پسے ہوئے طبقات کے پناہ گاہیں اور لنگر خانے قائم کیے گئے ہیں،
مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر پر تشدد، ملزمان کو سزائے موت کی سزا دی جا سکتی ہے
ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثر کو کم کرنے کے لئے ہماری شجر کاری مہم اور اقدامات کا اعتراف دنیا کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی دور رس پالیسیوں اور دانشمندانہ فیصلوں سے ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے، تین سالوں کی انتھک محنت ، دن رات کام کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، پی ٹی آئی ، کسی بھی مرحلے میں اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے احتجاج، دھرنوں، استعفوں اور دھمکیوں سے نہیں گھبرائی، کوویڈ 19 آنے سے لیکر اب تک حکومت کی کامیاب حکمت عملی سے پاکستان میں اس وباء سے دنیا کی نسبت کم جانی نقصان ہوا،اس وباء سے نمٹنے کے لئے این سی او سی کے پلیٹ فارم سے مسلسل 500 دن صوبائی حکومتوں کے مربوط رابطوں ،مثالی تعاون کی بدولت کامیابیاں حاصل ہوئیں،ہمیں حکومت ملی تو ملک معاشی طور پر ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، عمران خان کی معاشی ٹیم کی محنت سے ہر سال جی ڈی پی میں بہتری لائے، گزشتہ مالی سال میں جی ڈی پی 4 فیصد تھی۔
اشرف غنی کی 42 سالہ بیٹی کس ملک میں پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں؟
بدھ کو پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پراپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ لارجر اسکیل مینوفیکچرنگ نے14.3 فیصد گروتھ دکھائی،جس سے مجموعی طور پر شرح نمو میں اضافے میں مدد ملی، آج ملکی برآمدات 25.3ارب ڈالر ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر ،برآمدات اور ترسیلات زر 3 سالوں کی بلند ترین سطح پر کھڑی ہیں،خدمات کے شعبے میں آئی ٹی نے دنیا میں اپنا بہتر مقام بنایا، پہلی مرتبہ آئی ٹی برآمدت2 ارب ڈالر سے زائد ہوئیں، ترسیلات زر29.4 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر جو 19-2018 میں 7 ارب ڈالر پر چلے گئے تھے اب 17ارب ڈالرسے زائد ہیں جو 4 سال کی بلند ترین سطح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 13ہزارنوجوانوں میں 15ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی، پہلی مرتبہ 40 تا 60 لاکھ خاندانوں کو غربت سےاوپر اٹھانے کے لئے کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا گیا۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ان 3 سالوں کے دوران ایسے پروگرامز اور منصوبوں کا آغاز کیا جو71 سالہ تاریخ میں ممکن نہیں ہوسکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ1000ارب روپے کی سرمایہ کاری کے کمرشل اور رہائشی منصوبوں منظور ہوچکے پیں، کم آمدن گھروں کے لئے 145ارب روپے کی درخواستیں موصول ہوئیں،45ارب روپے کے قرض منظور ہوچکے ہیں، عمران خان اس وقت پاکستان میں واحدلیڈر ہیں جو آنے والی نسلوں کے لئے لانگ ٹرم منصوبوں پر کام کررہے ہیں،منسلک 120صنعتوں میں 4100ارب کی معاشی سرگرمیاں ہونگی اور مجموعی طور پر 7لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،اب تک 20ہزارکم آمدن ہائوسنگ یونٹس مکمل ہوچکے ہیں جبکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے70ہزار گھروں کے پراجیکٹس کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔
مینار پاکستان واقعہ، خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ ہماری حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، خیبرپختونخواہ کی پوری آبادی کو صحت انصاف صحت کارڈ فراہم کردیا گیا ہے، اس سال پنجاب کی پوری آبادی کو صحت ہیلتھ کارڈ کوریج مل جائے گی۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے پسے ہوئے طبقات کی خدمت کررہے ہیں، احساس پروگرام کو بڑھا کر 260 ارب کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کا 11 ماہ کی قلیل مدت میں 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرنا اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان کی پالیسوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم،دہاسو ہائیڈور پاور،مہمند ڈیم ، ہرپور پاور پراجیکٹ، کچی کینال،سندھ بیراج ،کے فور واٹر سپلائی پراجیکٹ،کرم تنگی ڈیم ،سندھ بیراج اور نئی گنج ڈیم پراجیکٹ کام تیزی سے جاری ہے،آبی ذخائر کے یہ 10منصوبے مکمل ہونے سے ملک میں ایک کروڑ 28لاکھ 90ایکٹر فٹ پانی ذخائرہوگا، ان منصوبوں سے سستی پن بجلی کی پیداوار میں 9043میگا واٹ اضافہ، 35ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے، 70 سالوں میں پانی ذخیرہ کرنے اور اراضی کو سیراب کرنے کے جتنے منصوبے لگائے گئے ، اتنا ان 10آبی ذخائر کے منصوبوں کی تکمیل سے ممکن ہوسکے گا۔