Monday November 25, 2024

وفاقی حکومت نے لیاقت علی خان کے صاحبزادے کی مالی معاونت کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے لیاقت علی خان کے صاحبزادے کی مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان کی بیماری اور مالی مشکلات سے متعلقہ رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سندھ کو اہم ہدایت جاری کردی ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان کی معاشی تنگ دستی اور بیماری سے متعلق رپورٹس پر نوٹس لیا۔ وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کو فوری طور پر متعلقہ خاندان سے رابطہ اور ملاقات کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اکبر علی خان کے علاج معالجے کے تمام انتظامات و اخراجات حکومت پاکستان کی جانب سے یقینی بنائے جائیں۔

طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی ۔ موسم گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع، نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر گورنر سندھ جلد لیاقت علی خان صاحب کے صاحبزادے سے اُن کے گھر پر جا کر ملاقات کریں گے اور انہیں وفاقی حکومت کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائیں گے۔ یاد رہے قبل ازیں سندھ حکومت نے لیاقت علی خان کے بیٹے کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔سندھ حکومت قائد ملت لیاقت علی خان کے بیٹے کے اخراجات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اکبر علی خان کے روزہ مرہ اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیصلے کی منظوری دے دی۔

عوام غربت میں پس رہے ہیں لیکن سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں،فواد چوہدری نے یہ بیان کیوں اور کس کیلئے دیا؟؟؟

FOLLOW US