لاہور : مون سون بارشوں کا سب سے تگڑا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آنے والے پورے ہفتے میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے جس کے نتیجے میں عیدالضحی بھی ٹھنڈی گزرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں شہر میں بادلوں کا بصیرا رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے لاہور کے علاوہ ملک بھر کیلئے بھی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام یا رات سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی توقع ہے، پیر سے بدھ کے دوران شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے باعث اتوار کی شام یا رات سے بدھ تک کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور،
روس کا لاپتہ مسافر طیارہ مل گیا، جہاز میں سوار 19 مسافروں کے ساتھ بڑا معجزہ ہو گیا
شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، دیر، سوات، بونیر، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، وزیرستان، کرم، بنوں، کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور گلگت بلتستان (غذر، استوار، دیامر، اسکردو، گلگت، ہنزہ نگر، گانچی اورخرمنگ) میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ جبکہ پیر سے جمعرات کے دوران بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سبی، نصیر آباد، جعفر آباد، کوہلو، لورالائی، بارکھان، ژوب، موسی خیل، کوئٹہ، زیارت، ہر نائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، تھر پارکر، سانگھڑ، عمر کوٹ اورمیر پور خاص میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ شدید بارشوں کے باعث ممکنہ اثرات کے حوالے سے کہا ہے کہ پیر سے بدھ کے دوران شدید بارشوں کے باعث شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال اور ڈیرہ غازی خان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، فیصل آباد، پشاور اور نوشہرہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے بدھ کے دوران شدید بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ ہے، اور آندھی کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں نقصان اور دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کے سبب مقامی آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، شدید بارش کے باعث مواصلات اور ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے، اس لئے سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔