عیدالضحیٰ سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیراعظم نے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

   
   

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عیدالضحیٰ سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مزید مہنگائی کا بم گرا دیا ہے، پٹرول کی قیمت میں5.40 روپے، ڈیزل 2.54 روپے، مٹی کا تیل 1.39 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر اضافہ، وزیراعظم عمران خان نے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عالمی منڈی میں گزشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

گرمی کو کہیں بائے بائے ، پاکستان کےکس شہر میں آج سے مسلسل زبردست موسلا دھار بارشیں ہونے والی ہیں ؟ اعلان کر دیا گیا

وزیر اعظم نے اوگرا سفارشات کے برعکس عوامی مفاد میں پٹرول کی قیمت میں محض 5.40 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، کیروسین کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے۔ شہبازگل نے کہا کہ اوگرا تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے کیے جانے والے اس فیصلے کے نتیجے میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برادشت کرے گی۔ دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت میی 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے اور پولیس اور سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میں ایل پی جی کی بلیک مارکٹنگ جاری ہے۔ ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن فائونڈر چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی گیس اضافے کے بعد 165 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور گھریلو سلنڈر 1950 میں فروخت ہورہا ہے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 225 اضافہ کیا گیا اور کمرشل سیلنڈر 7490 میں فروخت جاری ہے، گلگت میں گیس کی قیمت 185 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن عفان حال ہی میں بیٹے کے باپ بنے تھے،بیٹے کی تصویر وائرل



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کو 14 اگست تک ملک چھوڑنے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات، پی ٹی آئی نے فتح کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 13نشستیں حاصل کر لیں
افسوسناک حادثہ، آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 جوان شہید
آزاد کشمیر انتخابات،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، 1شخص جاں بحق، 6زخمی
وزیراعظم آزاد کشمیر انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں آگئے گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق عمران خان تقریباً 70 فیصد کشمیریوں کے پسندیدہ لیڈر قرار
فیصل مسجد اسلام آباد سیل کر دی گئی

سپورٹس
کورونا کے پیش نظر پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا
کے ٹو سر کرنے کی جستجو نے ایک اور کوہ پیما کی جان لے لی
میرے میاں کہاں ہیں؟ ساحل پر کرکٹرز کی تصویر پر سرفراز کی اہلیہ کا پی سی بی سے سوال
”مجھے بھارتیوں نے 50 کروڑ روپے کی آفر کی اور کہا کہ ۔۔“سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے حیران کن دعویٰ کر دیا
پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز خطرے میں پڑگیا
ٹوکیو اولمپکس ، خواتین کی عالمی چیمپئن امریکی ٹیم کو سویڈن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy