Sunday January 19, 2025

روس کا لاپتہ مسافر طیارہ مل گیا، جہاز میں‌ سوار 19 مسافروں‌ کے ساتھ بڑا معجزہ ہو گیا

ماسکو : سائیبریا کے ریڈار سے غائب ہونے والا روسی مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز پرواز بھرنے والے مسافر طیارے کا اڑان بھرنے کے بعد کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔متعلقہ حکام نے جب ریڈار دیکھا تو اس میں ظاہر نہیں ہوا جس کے بعد تباہی کا خدشہ ظاہر کیا گیا کیونکہ عام طور پر جہاز ریڈار سے غائب ہو یا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو تو جہاز کے ساتھ حادثہ پیش آتا ہے۔ حکام کو تھوڑی دیر بعد اطلاع ملی کہ پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت مشکل سے ہنگامی لینڈنگ کی اور طیارے کو ائیرپورٹ پر اتارا۔طیارے میں سوار 19مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔محکمہ ہوا بازی نے جہاز کو تلاش کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجا تو یہ طیارہ نظر آیا ، جس کے بعد تمام مسافروں کو ریسکیو کیا گیا۔

عیدالضحیٰ سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیراعظم نے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

ڈاکٹر کے مطابق مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ چھ جولائی کو بھی روس کا اے این 26 طیارہ لا پتہ ہوا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق لاپتہ ہونے والے طیارے میں 29 افراد سوار تھے۔ روس کا جہاز روس کے جزیرے کامچٹکا میں لا پتہ ہوا۔ روس کی وزارت برائے ہنگامی صورتحال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جہاز کا رابطہ شام 3 بجے ٹریفک کنٹرول کے ساتھ ختم ہوگیا، جو پیٹرو وایکوسک کامچسکی کی طرف گامزن تھا۔ طیارہ 22 مسافر اور انتظامی عملے کے 6 افراد کے ساتھ ساحلے سمندر پر گر کر تباہ ہوا۔ طیارے کے کچھ حصے پہاڑ کے قریب سے ملے جب کہ کچھ سمندر میں تیرتے ہوئے ملے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے ائیرپوٹ سے طیارے کا رابطہ حتم ہو گیا تھا۔

FOLLOW US