کراچی: حکمران جماعت تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیرخان ترین نے ایک بار پھر متحرک ہوتے ہوئے اپنے پرانے ساتھیوں سے مستقبل حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کی کراچی میں اپنے پرانے دوست سے ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورت حال اور مستقبل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جہانگیر ترین نے کراچی میں حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فکشنل کے رہنما پیر صاحب پگارا سے ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورت حال سے متعلق صلاح مشورے کیے گئے۔اس ملاقات میں مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی صدر صدر الدین شاہ بھی موجود تھے۔ جہانگیر ترین نے ملاقات میں کئی گلے شکوے بھی کیے۔
واضح رہے کہ یکم جولائی کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ میرا پیپلزپارٹی سمیت کسی اور سیاسی جماعت سے کوئی رابطہ نہیں،پی ٹی آئی قیادت سےانصاف کےحوالےسےبات چیت جاری ہے ۔انہوں نے شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے انہوں نے جو وعدے کیے، ان سے لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔جنوبی پنجاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے پر فورم پر آواز اٹھاتا رہوں گا، کوئی بھی کام انجام دینے کیلئے ضرورت کے مطابق کیا جاتا ہے، صوبے کی راہ میں رکاوٹ ہے جسے تلاش کرنا ضروری ہے۔
حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان اور فاروق ستار کے خلاف طبل جنگ بجا دیا