Monday January 20, 2025

حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان اور فاروق ستار کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

اسلام آباد:متنازع ٹک ٹاک سٹا حریم شاہ نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کو بے نقاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری اپنی ویڈیو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان میرے متعلق بےبنیاد باتیں بناکر لوگوں کو گمراہ کرنے اور اپنے صادق و امین ہونے کے دلائل دے رہے ہیں۔ میں فیاض الحسن چوہان کی بہت عزت کرتی تھی، میں نے میڈیا کو ہمیشہ یہی کہا کہ فیاض الحسن بہت اچھے انسان ہیں، مجھے اور اللہ کو معلوم ہے کہ آپ کیسے انسان ہیں۔

ملزمان لڑکی سے 13 لاکھ روپے لے چکے تھے،اسلام آباد ہراسگی کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار سے متعلق ویڈیو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں کہ میں کسی کے ساتھ آپ سے ملنے آئی تھی، ہماری ملاقات کراچی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں ہوئی تھی، آپ خود مجھ سے ملنے کے شوقین تھے۔فاروق ستار چھ ماہ سے درخواست کر رہے تھے کہ آپ جب بھی کراچی آئیں تو میری مہمان ہوں گی، جب میں کراچی آئی تو فاروق ستار خود چل کر ہوٹل میں میرے کمرے میں آئے، اب عوام کے سامنے جھوٹ نہ بولیں۔ بہت جلد آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتاؤں گی پھر ان کو معلوم ہوگا کہ آپ دونوں کس قسم کے لوگ ہیں اور کسی حرکتیں کرتے ہیں۔

FOLLOW US