Tuesday November 26, 2024

پہلا ون ڈے، انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

کارڈف : تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ انگلینڈ کے شہر کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری قومی ٹیم 36ویں اوور میں 141 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جب کہ میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف آسانی سے ایک وکٹ کے نقصان پر 22ویں اوور میں پورا کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے فل سالٹ کی صورت میں واحد وکٹ گنوائی جو 7 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ ڈیوڈ ملان 68 اور زیک کرالے 58 رنز پر ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل انگلینڈ کے قائم مقام کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ثاقب محمود کی پہلی ہی گیند پر امام الحق وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آئوٹ قرار پائے جس کے بعد کپتان بابراعظم بھی بغیر کوئی رن بنائے زیک کرالی کو کیچ تھما کر چلتے بنے۔

اسلام آباد واقعہ، متاثرہ لڑکا لڑکی نے شادی کر لی واقعے سے قبل متاثرہ جوڑے کی منگنی ہو چکی تھی: پولیس کا انکشاف

، محمد رضوان بھی 13 رنز سکور کرکے پوویلین لوٹے۔ پہلا میچ کھیلنے والے سعود شکیل بھی صرف 5 رنز بنا کر چلتے بنے۔ 26 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے صیہب مقصود آئے اور دونوں نے 5ویں وکٹ کیلئے 53 رنز کی شراکت قائم کی ،اس مرحلے پر وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں صہیب کی 19 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔ فخر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی ،90 کے مجموعی سکور پر وہ بھی میٹ پارکنسن کو وکٹ دے بیٹھے۔ فہیم اشرف بھی 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ حسن علی کی اننگز بھی 6 رنز پر تمام ہوئی۔ شاداب خان نے 30 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن کریگ اوورٹن نے انہیں بھی رخصت کردیا اور پھر شاہین آفریدی کو آؤٹ کر کے پاکستان کی اننگز کا 141 رنز پر خاتمہ کردیا۔ پاکستانی ٹیم 35.2 اوورز میں 141 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کریگ اوورٹن اور میٹ پارکنسن نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

ون ڈے رینکنگ ، بابراعظم کو پہلی پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش

پاکستان کی جانب سے نوجوان سعود شکیل اپنا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ انگلینڈ کی جانب سے پانچ کھلاڑی پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والوں میں فل سالٹ، زیک کرالی، لوئس گریگوری، بریڈن کارس اور جان سمپسن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سیریز کے آغاز سے دو دن قبل انگلینڈ کے سکواڈ کے تین کھلاڑیوں اور عملے کے چار اراکین کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے نئے سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ 18 رکنی اس سکواڈ کے 9 کھلاڑیوں نے اب تک بین الاقوامی سطح پر انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کی۔ میچ کے لیے انگلینڈ بین سٹوکس(کپتان)، ڈیوڈ ملان، فل سالٹ، زیک کرالی، جیمز ونس، جان سمپسن، لوئس گریگوری، کریگ اوورٹن، بریڈن کارس، ثاقب محمود اور میٹ پارکنسن پر مشتمل ہے جب کہ پاکستانی ٹیم میں بابراعظم(کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں ۔

FOLLOW US