Tuesday January 21, 2025

ون ڈے رینکنگ ، بابراعظم کو پہلی پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش

لاہور : پاکستان کے کپتان بابراعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے دوسری پوزیشن سنبھالی ہوئی ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق دائیں ہاتھ کے 26 سالہ بلے باز کے پاس 865 پوائنٹس ہیں جبکہ ویرات کوہلی کے پاس 857 پوائنٹس ہیں۔ بابراعظم کو اپنی پوزیشن محفوظ رکھنے کے لیے انگلینڈ کے خلاف آج سے شروع ہونے والی 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں بھی رنز کے انبار لگانے ہوں گے ۔ دوسری جانب انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرس ووکس ، ون ڈے پلیئر رینکنگ میں تین میچوں کی سیریز میں سری لنکا کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد بائولرز کی فہرست میں ترقی کے بعد ٹاپ 3 گیند بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ۔ بابراعظم نے 3 ماہ قبل 5 سال تک پہلی پوزیشن پر رہنے والے ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھینی تھی، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 228 رنز سکور کیے تھے۔

لڑکے لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے پر عثمان مرزا و دیگر ملزمان کو سزائے موت بھی ہو سکتی ہے

FOLLOW US