Wednesday November 27, 2024

طور خم بارڈر ہر طرح کی آمد و رفت کے لئے بند۔۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اہم بیان جاری کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظرنیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی ہدایت پر طور خم بارڈر کو بند کردیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کورونا وباکے باعث این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق طورخم بارڈر کو آج (6 جولائی) سے ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاک ، افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لئے تب تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کی طرف سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوتیں۔

اگر آپ بیٹنگ سیکھنا چاہتے ہیں تو بابراعظم کو کھیلتا دیکھیں: محمد حفیظ ان کی ٹریننگ کی روٹین شاندار،وہ صحیح معنوں میں دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں

واقعہ پرانا ہونے کی وجہ سے ڈی این اے نمونوں کی جانچ نہ ہو سکی

FOLLOW US