راولپنڈی : کارگل کی جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا آج 22 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کیپٹن کرنل شیر خان کے 22 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں شہید کیپٹن کرنل شیر خان پر فخر ہے، کارگل جنگ کے ہیرو نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی۔ شہید کیپٹن کرنل شیر خان نے غیر معمولی عزم اور بہادری کے ساتھ مادر وطن کا دفاع کیا۔
شہباز شریف نے پاکستانی قوم کو ’گھبرانے ‘ اور حکمرانوں کو ’بھگانے‘ کا مشورہ دے دیا
کیپٹن کرنل شیر خان شہید عہدے کے اعتبار سے کیپٹن تھے جب کہ کرنل ان کے نام کا حصہ تھا یعنی ان کا پیدائشی نام کرنل شیر خان تھا۔ انہوں نے 1999 کی کارگل جنگ کے دوران ٹائیگر ہل کے محاذ پر اتنی بہادری کے ساتھ جنگ کی کہ انڈین فوج نے ان کی شجاعت کا اعتراف کیا۔ کارگل کے معرکے میں انہوں نے جامِ شہادت نوش کیا جس پر انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔
وزیر اعظم کی کوریج کیلئے گوادر گئے ارشد شریف اور صدیق جان میں پر تشدد جھگڑا ہوگیا