Thursday May 2, 2024

شہباز شریف نے پاکستانی قوم کو ’گھبرانے ‘ اور حکمرانوں کو ’بھگانے‘ کا مشورہ دے دیا

سوات: مسلم لیگ ن کےصدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نےکہا ہے کہ نواز شریف نے ملک میں سے بجلی کے اندھیرے ختم کر دیے تھے لیکن آج سستی بجلی تودورمہنگی بجلی بھی نہیں مل رہی،عمران خان توبنی گالہ کےمحلات میں بیٹھاہے،اسےکیا پتا کہ سوات میں، رحیم یار خان میں یا لاڑکانہ میں ایک غریب آدمی پر کیا گزر رہی ہے؟اِنہوں نے کہا تھا پچاس لاکھ گھر دوں گا،غریبوں کو ایک اینٹ نہیں دی،دعویٰ کیا کہ میں ایک کروڑ نوکریاں دوں گا لیکن اس کے دور میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے،اس نئے پاکستان سے تو وہ پرانا پاکستان بہتر تھا جہاں لوگوں کو روٹی ملتی تھی،وہ جو کہتا ہے گھبرانا نہیں، میں تو کہتا ہوں گھبراؤ اور اس کو بھگاؤ۔

شام، غربت کا مارا باپ دوبھوکی بچیاں ہسپتال چھوڑ آیا

سوات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہباز شریف نے کہا کہ آج بھی میرے کانوں میں عمران خان نیازی کے وہ الفاظ گونجتے ہیں جب اس نے کہا تھا کہ میں خیبرپختون خوا میں ساڑھے تین سو منی ڈیمز بنا کر سستی بجلی دوں گا ، اس کا کیا ہوا؟ نواز شریف نے ملک بھر سے بجلی کے اندھیرے ختم کر دیے تھے لیکن آج سستی بجلی تو دور مہنگی بجلی بھی نہیں مل رہی ہے،یہ کس عمران خان کو آپ لے آئے جس نے روایات کو پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،کہاں گیا وہ بلین ٹری کا منصوبہ؟میں مالم جبہ جانا چاہتا ہوں مگر ڈرتا ہوں کہ وہاں پر کرپشن کسی اور نے کی ہے لیکن نیب مجھے ایک بار پھر نہ دھر لےکیونکہ’نیب نیازی‘ کو بڑا شوق ہے مجھے دھرنے کا ،میں مالم جبہ اس لیے نہیں جا رہا کہیں نیب سمجھے یہ منصوبہ بھی شہباز شریف نے لگایا ہے اور نیب مجھے گرفتار کر لے ۔

ماموں کے بیٹے سے فون پر بات کرنے پر دو بہنوں پر بیہمانہ تشدد، ویڈیو نے دل دہلا دیے

آج اسمبلی کے اجلاسوں میں عمران خان کی سیٹ یوں خالی ہوتی ہے جیسے غریب کی جیب خالی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں دوائیاں مفت ہوتی تھیں ، کینسر کا علاج مفت ہوتا تھا، آج غریب مریض بغیر دوائی اور علاج کے سسک سسک کر مر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر آپ نے پی ڈی ایم کو موقع دیا تو ہم خیبر پختونخوا کو آگے لے کر جائیں گے اور اسے پاکستان کا بہترین صوبہ بنائیں گے۔

FOLLOW US