Wednesday November 27, 2024

اس سال امتحانات لازمی ہوں گے۔۔طالب علم پڑھائی جاری رکھیں،ادھر اُدھر کی باتوں پر دھیان نہ دیں،وفاقی وزیر کا بیان

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے،امتحان منسوخ نہیں ہوں گے، طالب علم پڑھائی جاری رکھیں ادھر اُدھر کی باتوں پر دھیان نہ دیں،گزشتہ سال بھی تعلیم کا بہت حرج ہوا ، بہت دیر تک سکول بند رہے، بہت ساری کمی کو پورا کرنا ہے، سکول کھولنے کا فیصلہ صوبوں پر ہے، پچھلے سال جو امتحان ملتوی کئے گئے سب بچوں کو پاس کیا، اس سال سب صوبائی وزرا ء نے فیصلہ کیا امتحانات ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے فرزانہ عاقب کی شاعری کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ شفقت محمود نے کہا کہ فیسوں کا معاملہ پنجاب حکومت دیکھے گی، یہ طے ہے کہ امتحانات ملتوی نہیں ہوںگے ، طالب علم اس امید پر ہیں کہ امتحان کینسل ہوںگے ، صحت کو خطرے میں ڈالے بنا جس قدر ممکن ہو سکول کھلنے چاہئیں ،تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے، طالب علموں کو کہوں گا کہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی امتحان ہوںگے اس لئے اپنی پڑھائی جاری رکھیں۔

پی ٹی آئی خاتون رہنما کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو بنانے کاانکشاف۔ڈاکٹروں نے ہڑتال کا اعلان کردیا

جو پڑھائی اسکول میں ہو سکتی ہے وہ آن لائن نہیں ہو سکتی ،بچوں کی صحت کو نقصان پہنچائے بغیر تعلیم کے نقصان کو پورا کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ صوبوں کو مکمل اختیار ہے کہ چھٹیاں کریں یا نا کریں ،اس دفعہ غیر معمولی حالات ہیںاب سکولوں کو کھلنا چاہیے ۔فرزانہ عاقب نے اپنی کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے پانچ بچے ہیں جن میں تین انگریز اور دو اردو ہیں ،بیس بائیس برس سے ادب سے منسلک ہوں ،کینیڈا سے تعلیم حاصل کی ،اردو میں ہمارے پاس بہت سے جوہر نایاب ہیں ،میں پاکستان کو انگریزی شاعری میں رواج دوںگی ۔ اس موقع پر سابق کرکٹرعاقب جاوید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

بھارت اور مودی حکومت خطرے میں پڑ گئی،فرانسیسی عدالت نے بھارت کے سب سے بڑے اسکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا

FOLLOW US