Monday January 20, 2025

پی ٹی آئی خاتون رہنما کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو بنانے کاانکشاف۔ڈاکٹروں نے ہڑتال کا اعلان کردیا

خوشاب: پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما ساجدہ آہیر پر لیڈی ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہر خوشاب میں ڈاکٹروں کی جانب سے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی پر لیڈی ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو وائرل بناکر وائرل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ضلع بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ساجدہ آہیر کے خلاف اس حرکت پر مقدمہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر رکن صوبائی اسمبلی ساجدہ آہیر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی وقت پر ڈیوٹی سر انجام نہ دینے کے خلاف شکایت کی تھی اسی وجہ سے مجھ پر الزام تراشی کی جا رہی ہے۔تاہم ڈاکٹر نے پی ٹی آئی رہنما کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لیڈی ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو بنائی اور بعد ازاں اسے وائرل کر دیا گیا ،ڈاکٹروں نے کہا کہ ساجدہ آیئر کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے آئے۔

بھارت اور مودی حکومت خطرے میں پڑ گئی،فرانسیسی عدالت نے بھارت کے سب سے بڑے اسکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا

FOLLOW US