ممبئی : بھارتی اداکارہ کاجول نے اپنے شوہر اداکار اجے دیوگن کو گھر چھوڑ کر جانے کی دھمکی دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ کنگنا رناوت میں قربتیں بڑھنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔سپر ہٹ فلم ’ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی‘ کی شوٹنگ کے دوران خبریں تواتر سے آنے لگی تھیں کہ اجے دیوگن اور کنگنا رناوت میں اچھی بونڈنگ ہوگئی ہے اور جلد دونوں کے تعلقات ایک نیا موڑ لے لیں گے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں فنکار فلم ’تیز‘ اور ’راسکل‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان خبروں پر اداکارہ کاجول کا صبر جواب دے گیا اور کاجول نے اجے دیوگن کو دھمکی دی کہ اگر کنگنا رناوت سے دوستی ختم نہیں کی تو میں دونوں بچوں کے ہمراہ گھر چھوڑ کر چلی جاؤں گی۔ تاہم ایسا ہونے سے پہلے ہی معاملات ٹھیک ہوگئے۔اداکار اجے دیوگن نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ میرا کسی کے ساتھ افیئر نہیں ہے، میڈیا والے دو لوگوں کو ساتھ دیکھ کر کوئی بھی خبر بنا لیتے ہیں، میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ خوش ہوں، میں اپنے کام اور گھر سے محبت کرتا ہوں۔
بھارتی میڈ یا نے عامر خان اور بالی ووڈ اداکارہ کے معاشقے کو طلاق کی وجہ قرار دے دیا
آپ تو بوڑھی ہوگئیں ہیں اور ۔۔ کرینہ کپور کی نئی تصویر میں ایسا کیا ہے جو مداح انہیں بوڑھا کہنے لگے؟