Sunday January 19, 2025

آپ تو بوڑھی ہوگئیں ہیں اور ۔۔ کرینہ کپور کی نئی تصویر میں ایسا کیا ہے جو مداح انہیں بوڑھا کہنے لگے؟

ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز اداکارہ کرینہ کپور جو کئی سالوں سے فلمی صنعت سے وابستہ ہیں اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ کرینہ کپورسوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور مختلف ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔ کرینہ کپور اپنی فٹنس کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں اور اس حوالے سے اپنی ورزش کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر کے اپنے مداحوں کو فٹنس ٹپس بھی فراہم کرتی ہیں۔ اب حال ہی میں اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ یوگا کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ لیکن ان کی تصویر کو دیکھ کر مداح مذاق اڑا رہے ہیں۔

’پاکستان تحریک انصاف مجھے اپنی پارٹی میں شامل کرنے کے لیے بے تاب ہے ‘ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا تہلکہ خیز دعویٰ

اس کی وجہ یہ کہ اب کرینہ کپور کے چہرے پر پر بڑھتی عمر کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اداکارہ کرینہ کپور کا شمار بالی ووڈ کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کی اداکاری اور خوبصورتی کے دیوانے لاکھوں میں ہیں۔ تاہم اب بڑھتی عمر کے اثرات کرینہ کے چہرے پر نظر آنا شروع ہوگئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی حالیہ شئیر کر دہ تصویر پر لوگ ان کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں بوڑھا قرار دے رہے ہیں۔ 40 سالہ اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی یوگا کرتے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے فٹنس رکھنے کے شوقین افراد کو یوگا ٹپس فراہم کیں۔ اداکارہ کی جانب سے شئیر کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے چہرے پر جھریاں دکھائی دے دہی ہیں اور بڑھاپا واضح ہورہا ہے۔ ایک صارف نے کرینہ کو آنٹی کہا جب کہ ایک صارف نے لکھا کرینہ آپ بڈھی ہوگئی ہیں۔ ایک اور اکاؤنٹ سے لکھا گیا کیا یہ کرینہ کی دادی ہیں۔ جبکہ بیشتر صارفین نے کہا کرینہ کا چہرہ دیکھو یہ عمر رسیدہ لگ رہی ہے۔

مجھے دھمکی نہ دیں گولی چلائیں ،راشد سومرو کی دھرنا دینے اور رینجرز سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

FOLLOW US