Sunday January 19, 2025

بھارتی میڈ یا نے عامر خان اور بالی ووڈ اداکارہ کے معاشقے کو طلاق کی وجہ قرار دے دیا

ممبئی:بالی ووڈ اداکار عامر خان اور پروڈیوسر کرن راﺅنے طلاق کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد بھارتی میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ہے اور اس حوالے سے مختلف پہلوں پر رپورٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور کرن راﺅ کے درمیان طلاق کے پیچھے بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا کردار ہے کیونکہ دونوں فلمی ستاروں کے درمیان معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہیں ۔دونوں اداکاروں کے درمیان فلم دنگل کے سیٹ پر دوستی ہوئی تھی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھنے لگی اور یہ ہی بات طلاق کی وجہ بنی ۔دوسری جانب عامر خان کے دوست نے اس طرح کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان اپنے کام میں بہت مصروف رہتے تھے جس کی وجہ سے وہ گھر کو وقت نہیں دے پاتے تھے ،یہ بات طلاق کی وجہ بنی اور لاک ڈاون کے دوران یہ معاملہ شدت اختیار کرگیا ۔

آپ تو بوڑھی ہوگئیں ہیں اور ۔۔ کرینہ کپور کی نئی تصویر میں ایسا کیا ہے جو مداح انہیں بوڑھا کہنے لگے؟

کون کہتا ہے کہ حسن امیری اور غریبی کا محتاج رہتا ہے ۔ دیکھیں ویڈیوز وائرل ہونے والا بچہ کون ہے؟

FOLLOW US