لاہور : سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) سے تاحیات رکنیت حاصل کرلی۔ بوم بوم آفریدی نے ٹویٹر پر جاکر یہ اعزاز ملنے پر ایم سی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے کارڈ کی تصویر شیئر کی ۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ایم سی سی کی زندگی بھر کی رکنیت حاصل کرنا ایک بڑا اعزاز، میں دنیا کے سب سے معزز کرکٹ کلب کا احترام اور پہچان دینے کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ،انہوں نے مزید کہا کہ ’میں کرکٹ کے میدان میں اور باہر بھی اس حیرت انگیز کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا‘۔۔ اس سے قبل میلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے قومی ٹیم کے 22 کھلاڑیوں کو ممبرشپ دی جاچکی ہے جن میں عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس، جاوید میانداد، رمیزراجہ اور مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
A big honour to receive @MCCOfficial lifetime membership. I want to thank the most prestigious cricket club in the world for the respect and recognition. I would continue to play my part in promotion of this wonderful sport both on and off the cricket field. pic.twitter.com/AaRKKzLXQr
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 4, 2021