اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے اپنی ہی حکومت میں کرپشن سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ میں نے خود ان کو بتایا ہے کہ نچلی سطح پر بہت زیادہ کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود ذاتی طور پر چار دسمبر کو خان صاحب سے ملا ہوں اور میں نے اُن کو خود یہ بات کہی ہے ۔انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا ڈی سی اور اے سی سے نچلے افسران بھی کرپشن میں ملوث ہیں؟ جس پر میں نے ان سے کہا کہ ڈی سی اور اے سی کیا ، ہر طرف کرپشن بڑھ گئی ہے۔
1947ء سے لے کر 2018ء تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی اس دور حکومت میں ہو رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ خان صاحب نے اس بات کا نوٹس لیا اور انہوں نے مجھ سے وعدہ بھی کیا کہ اس معاملے پر ایکشن لیا جائے گا۔ میں اس بات پر سو فیصد قائل ہوں اور اسی لیے میں نے یہ سب خود خان صاحب کو بتایا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
سلیکٹڈ عمران خان کے اپنے ایم این اے تحریک انصاف میجر (ر) طاہر صادق نے کرپشن ہونے کا انکشاف کر دیا
وہ بھی 1947 لیکر 2018 تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی اس نااہل حکومت کے دور میں ہوئی اور ہورہی ہے_ #عمران_خان_کا_کرپٹ_پاکستان #jui_smt_badin pic.twitter.com/UYWNsjJuip— Abdul Haleem Bajeer (@BajeerHaleem) January 29, 2021