کراچی (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی سندھ میں کھل کر اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سندھ میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سے استعفیٰ لینے کے بعد حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعظم کا پیغام فردوس شمشم نقوی کو پہنچایا ہے۔
فردوس شمیم نقوی کو ہٹا کر حلیم حادل کو سندھ کا اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے فردوس شمشم نقوی کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی بیٹھک منعقد ہوئی ۔ جبکہ گورنر سندھ نے فردوس شمیم نقوی کو پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی کے چند ماہ قبل بھی وفاقی حکومت سے اختلافات سامنے آئے تھے ۔ ستمبر 2020 میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر اپنی ہی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے پر وزیراعظم سمیت سب کو شرم دلائیں گے، ہمیں 2 سال سے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر رکھا ہے۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی بجلی اورسوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک اور ایم ڈی سوئی سدرن گیس کے دفترجاپہنچے اورکراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اورسوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے معاملہ وفاقی وزیرتوانائی کے سامنے اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔