Wednesday January 22, 2025

یورپی ملک سلووینیہ کے دارالحکومت لْبلییانہ میں پہلی مسجد کھول دی گئی جانتے ہیں مسلمانوں نے اس مسجد کے قیام کی درخواست کتنے سال پہلے کی تھی؟

لْبلییانہ(این این آئی)یورپی ملک سلووینیہ کے دارالحکومت لْبلییانہ میں پہلی مسجد کھول دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلووینیہ کے مسلمانوں نے پچاس برس قبل اس مسجد کے قیام کی درخواست کی تھی۔ کئی دہائیوں کی تاخیر کے بعد مسجد کی تعمیر بلآخر سن 2013 میں شروع ہوئی۔ اس کی تعمیر پرانتالیس ملین ڈالر کی لاگت آئی، جس کی بیشتر رقم قطری حکومت نے فراہم کی۔ یہ مسجد لْبلییانا کے نیم صنعتی علاقے میں تعمیر کی گئی اور اس میں ایک وقت میں چودہ سو نمازی جمع ہو سکتے ہیں۔ سلووینیہ میں مسلمانوں کے مفتی نجات قرابوس نے مسجد کے قیام کو ملک کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔‎

FOLLOW US