ویانا: ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق رکن حسن عباسی نے امیر قطر کے دورہ ایران کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ قطری امیر نے ایرانی صدر کو درخواست کی تھی کہ ایران پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے امریکی فوج کے ہاتھوں مارے جانے کے بعد کوئی جوابی کارروائی نہ کرے۔ قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ نہ لینے کے عوض قطر ایران کو تین ارب ڈالر کی رقم ادا کرے گا۔
امریکا کی عاید کردہ پابندیوں سے نمٹنے کے لیے امریکی شہریوں کو اغوا کر لیا جائے کیونکہ ان کی رہائی کے بدلے میں پٴْرکشش تاوان وصول ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عباسی نے قطر کے امیر کے تہران کے سفر کے معاملے کو چیھڑا اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو قاسم سلیمانی اور دیگر کمانڈروں کے قتل کا ہرصورت میں بدلہ لینا ہے۔ اس کے لیے کسی ملک کی طرف سے لالچ دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ حسن عباسی نے مزید کہا کہ چونکہ خطے میں امریکی فوج کی کمان قطر میں ہے اور اس کی قیادت فور اسٹار جنرل میکنزی کررہا ہے۔ وہ دوحا میں بیٹھ کر قاسم سلیمانی کے خلاف آپریشن کی کمان کررہا تھا۔ قطر کو اندازہ ہے کہ اگر ایران نے قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کی ٹھانی تو دوحا کے لیے بڑی تباہی آئے گی۔