Monday January 20, 2025

ایران نے پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق بڑی خواہش کا اظہار کر دیا۔خبر نے پورے خطے میں دھوم مچا دی

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے پاک چین اقتصادی راہداری فریم ورک کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے ، سی پیک اپنے اگے مرحلے صنعتی اور زراعت کے تعاون میں داخل ہو چکا ہے ۔ ایران کے پاکستان میں کمرشل اتاشی مراد نعماتی زرگران کی قیادت میں ایرانی وفد نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جس دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک نہایت اہم ہے اور اس نے پاکستان اور ایران دونوں کیلئے بہت سے مواقعوں کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران سی پیک کا حصہ بننا چاہتا ہے جو کہ یقینی طور پر پورے خطے کیلئے خوشحالی لائے گا ۔

ان کا کہناتھا کہ دونوں ممالک کی کاروباری کمیونیٹز کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے بحال کرنے اور ان میں مزید جدت لانے کی ضرورت ہے ۔ زرگران نے بزنس کمیونٹی کو مکمل تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی تاکہ تجارت کو فروغ مل سکے اور دونوں ممالک مل کر تجارت اور تعاون کے نئے راستے تلاش کر سکیں ۔ ایران کے اتاشی کا کہناتھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی راہ میں رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں ، بھاری کسٹم ڈیوٹی کو کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قانونی تجارت کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

FOLLOW US