Wednesday January 22, 2025

شرافت کو ہماری کمزوری مت سمجھو۔۔۔‘‘ جنگ کی صورت میں ایک میزائل بھارت کی طرف اور دوسرا اس ملک پر جو ۔۔۔۔ تہلکہ خیز اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اور چیئر مین کشمیر کمیٹی علی آمین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جنگ کی صورت میں ایک میزائل بھارت کی طرف جائیگا تو دوسرا اس ملک پر جو بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک کشمیر کے معاملے پر بھارت کے ساتھ
کھڑ ے ہیں وہ جان لیں کہ جنگ کی صورت ایک میزائل بھارت کی طرف جائیگا تو دوسرا میزائل اس ملک پر جائیگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیر کے معاملے پر مداخلت نہیں کر رہی اس لیے بھارت کے ساتھ بات جنگ تک بھی پہنچ سکتی ہے اور ایسی صورت میں بھارت کا ساتھ دینے والوں پر بھی میزائل گرایا جائے گا۔

جو(ملک) بھارت کے ساتھ کھڑ ے ہیں (کشمیر کے معاملے)، جنگ کی صورت ایک میزائل بھارت کی طرف جائیگا تو دوسرا (میزائل) اس پے بھی جائیگا”۔۔۔۔معزز وزیر صاحب نے یہ بات کل کہی ہے، کیا کچھ کہنے کی ضرورت ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ ہ عمران خان کی قیادت میں کشمیر آزاد کرائیں گے، کل پاکستان اوردنیا بھرمیں بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاج کیے جائیں گے،27 اکتوبرکشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ منایا جائے گا،وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیرکا مقدمہ لڑا،اب تک دنیا کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا،ان ممالک اوراداروں کے شکرگزارہیں جنہوں نے مقبوضہ کشمیرکے مقدمے میں پاکستان کا ساتھ دیا،ہم نے دنیا کوواضح پیغام دیا ہے کہ بھارت اورپاکستان ایٹمی طاقتوں کے حامل ہیں،ایٹمی طاقتوں کا تصادم تباہ کن ہو گا۔اس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے علی آمین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا کیخلاف ثبوت موجود ہیں،ان کیخلاف عدالت جاوں گا اورسزا دلوا کے دم لوں گا،مولاناکا مارچ کشمیر کے مسئلے کو خراب کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان پاکستان میں بیٹھ کرمودی کے ایجنڈے کوفروغ دے رہے ہیں، مولاناکیخلاف ثبوت موجود ہیں،ان کیخلاف عدالت جاوں گا اورسزا دلوا کے دم لوں گا،مولانا کا مارچ کشمیر کے مسئلے کو خراب کررہا ہے،وہ بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں

FOLLOW US