Tuesday May 7, 2024

برما کے بعد سری لنکا میں بھی مسلمانوں کی زندگی حرام ہو گئی،کتنے گھر ،دکانیں جلا دی گئیں؟؟انتہائی تشویشناک خبر

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا میں ہنگامی حالت کے نفا ذ کے باوجود شرپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کی املاک اور مساجد پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس سری لنکن پولیس کا کہناہے کہ گزشتہ شب کشیدگی کے شکار علاقوں میں حالات نسبتاً پرامن رہے مگر کئی مقامات پر پولیس کے سڑکوں پر موجود ہونے کے باوجود بدھ شرپسندوں نے مساجد پر حملے کئے ۔ مسلمانوں کی دکانوں اور دیگر املاک کو نذر آتش

کرنے کی کوشش کی گئی۔کینڈی کے علاقے میں بدنظمی پھیلانے کے الزام میں سڑکوں پر آنیوالے افراد پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ پولیس اور شرپسندوں کے درمیان جھڑپوں میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالت نافذ کیے جانے کے بعد شرپسندوں نے 100سے زائد گھروں اور دکانوں ، 40 کاروں کو نذر آتش کیا ۔ کینڈی شہر سے 15 کول اور دارالحکومت کولمبو سے 115 کلو میٹر کی مسافت پر واقع تھیلڈینا اور ڈیگانا سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

FOLLOW US