Tuesday May 7, 2024

جلال آباد میں خود کش حملہ، افغان سرکاری عہدیدار سمیت 2 افراد جاں بحق

کابل(نیوز ڈیسک) افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں مذہبی امور کے ڈائریکٹر اور ان کا محافظ جاں بحق ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش حملہ ہوا ہے جس میں افغان حج اور مذہبی امور کے ڈائریکٹر عبدالظہیر حقانی اور ان کا محافظ جاں بحق ہوئے جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔

گورنر جلال آباد کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالظہیر حقانی کو ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا گیا۔ ڈائریکٹر مذہبی امور کی گاڑی پل سے گزر رہی تھی کہ اچانک ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ابھی تک تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

FOLLOW US