Tuesday January 21, 2025

بڑی بریکنگ نیوز! کشمیر مسئلے پر سعودی عرب نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کی ہے۔ وزیراعظم نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ہے۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم سے پاک بھارت معاملات پر بات چیت کی اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370ختم کیے جانے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم سے بھی آگاہ کیا ہے۔

FOLLOW US