Wednesday January 22, 2025

ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بیان امریکہ نے بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا ڈالیں

واشنگٹن ، نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مودی کے بیان کا تذکرہ کرنے پر بھارتی چیخ و پکار کو مسترد کرتے ہوئے دوٹوک موقف کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی صدر کے چیف اکنامک ایڈوائزر نے بھارتی میڈیا کو جھاڑ پلا دی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا صدر ٹرمپ نے مودی کی درخواست کی کہانی گھڑی، اس کا جواب دیتے ہوئے چیف اکنامک ایڈوائزر وائیٹ ہاؤس نے کہاکہ امریکی صدر کہانی نہیں گھڑا کرتے، یہ سوال ہی بدتمیزی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بھی امریکی صدر کے بیان کی تردید کی تھی اور کہا گیا تھا کہ مودی نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی، وائٹ ہاؤس کے چیف اکنامک ایڈوائزر نے بھارت کو کرارا جواب دیدیا ہے۔

FOLLOW US