Wednesday January 22, 2025

افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے طالبا ن پر ہلاکت خیز حملے کر ڈالے

غزنی(آئی این پی/شِنہوا)افغان فضائیہ کے حملوں میں 3طالبان ہلاک جبکہ آتش گیر مادہ کی نقل و حمل میں ملوث ٹرک تباہ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز افغانستان میںجاری پر تشدد واقعات کے دوران افغان فضائیہ کے تازہ حملوں میں3طالبان رہنما ہلاک ہو گئے جبکہ آتش گیر مادہ کی نقل و حمل میں ملوث ایک ٹرک تباہ ہو گیا۔انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر افغان فضائیہ نے تینوں طالبان رہنماؤں اور بارودی مواد لے جانے والے ٹرک کو نشانہ بنایا طالبان رہنما غزنی میں حملے کرنے کی تیاری میں مصروف تھے ۔

FOLLOW US