Wednesday January 22, 2025

’’قندھار حملے کا منصوبہ پاکستان میں بنایا گیا‘‘ افغانستان کے الزام پر پاکستان کا شدید ردعمل، دوٹوک جواب دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے قندھار حملے کا منصوبہ پاکستان میں بنائے جانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان مسائل حل کرنے کی کوششوں کے برعکس قرار دیدیا۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے افغان انٹیلی جنس سروس نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کی جانب سے لگائے گئے الزام کے بعد ٹوئٹ میں کہا کہ

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعے سے متعلق بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔واضح رہے کہ این ڈی ایس کی جانب سے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قندھار پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملے کا منصوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں بنایا گیا تھا۔قندھار میں فائرنگ کے بعد ہونے والے اس دھماکے میں 9 شہریوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی تھی۔

FOLLOW US