Thursday May 2, 2024

ابھی تو آپ کے رونے کا وقت ہے،کس چیز کی مٹھائی بانٹ رہے ہو، کلبھوشن فیصلے پر پاکستانی صحافی نے انڈین چینل پر بیٹھ کر بھارتیوں کی دھلائی کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی صحافی نے بھارتی چینل پر بیٹھ کر کلبھوشن یادیو کیس پر جشن منانے والے بھارتیوں کی بینڈ بجا دی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عالمی عدالت نے کلبھوشن کیس کا فیصلہ سنایا جو کہ پاکستان کے حق میں آیا ہے۔عالمی عدالت نے کلبھوشن کیس میں دائر درخواست میں بھارت کی طرف سے کی گئی اپیلیں مسترد کر دیں ۔عدالت نے قرار دیا کہ دہشتگرد پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا۔ آئی سی جے کی جانب سے کلبھوشن کی گرفتاری کی بر وقت اطلاع نہ دینے کا الزام مسترد ہونے سے بھی بھارت کو سبکی اُٹھانا پڑی ہے لیکن بھارتی میڈیا نے اپنی پرانی روایت برقرار رکھتے ہوئے اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور اس فیصلے کو اپنی فتح قرار دے دیا اور جشن منانا شروع کر دیا تاہم پاکستانی صحافی نے بھارت کے ٹی وی

چینل پر بیٹھ کر کئی بھاراتی تجزیہ نگاروں کے سامنے بھارت کو منہ توڑ جواب دئیے۔اور یہ بھی کہا کہ جشن کس بات کو منا رہے ہو کلبھوشن تو ہمارے پاس ہے؟۔پاکستانی صحافی نے کہا کہ آئی سی جے نے جو فیصلہ کیا ہے اس نے یہ نہیں کہا کہ غلط ہے۔عالمی عدالت نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی مرضی سے کلبھوشن کو قونصلر رسائی دے،اگر اس کو تکنیکی بنیادوں پر دیکھا جائے تو پاکستان نے یہ کیس جیتا ہے۔پاکستانی صحافی نے بھارتی اینکر سے سوال کیا کہ آپ کس بات کی خوشی منا رہے ہیں؟ کس بات پر لڈو کھا رہے ہیں؟۔ابھی تو آپ کے رونے کا وقت شروع ہوا ہے۔لڈو آپ کھا نہیں پائے لڈو آپ کے گلے میں پھنس چکا ہے۔لیکن بھارتی اینکر تمام حقائق جاننے کے باوجود بھی چلاتا رہا اور اپنی عوام کو وہی بالاکوٹ کا حملہ اور نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا لارا لگائے رکھا۔

FOLLOW US