کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مرتبہ پھر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خوفناک خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ22 زخمی ہو گئے ۔دھماکے کے باہر میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ خود کش تھا۔افغان وزرات داخلہ نے بتایا ہے کہ دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اور یہ کسی خود کش حملہ آور کی کارروائی لگتی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دو ر ی پر واقع گھروں کو بھی نقصان پہنچا
جبکہ آس پاس کھڑی گاڑیوں نے آگ پکڑ لیں۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔