Saturday July 27, 2024

عرب اسلامی ملک میں صرف چند گھنٹوں میں 600ہلاکتیں،، ملکی اور غیر ملکی طیارے شہری آبادی پر قہر گرانے لگے ، انتہائی تشویشناک صورتحال

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک ) 2011کے اوائل میں شروع ہونے والی ہلاکت خیز جنگ شام کے رہنے والوں کا مقدر ہی بن گئی ہے ۔ ہر آنے والے دن میں بشار الاسد کی سرکاری فوج اور روسی فوج کی انسانیت سوز کارروائیوں کا سلسلہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ شام میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اپیل کے باوجود شامی اور روسی افواج کی غوطہ شہرمیں بمباری جاری ہے۔ تازہ حملے میں چوبیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دس روزمیں مرنے والوں کی تعداد چھ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ غیر ملکی ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پانچ گھنٹے کی جنگ بندی کے دوارن کوئی بھی شہری باہر نہیں نکلا۔ تمام شہری زیر زمین ٹھکانوں میں موجود رہے

۔ ان کا کہناہے کہ باہر نکلنے پر روسی اور شامی افواج ان کو نشانہ بناسکتی ہیں۔ غوطہ میں روسی اور شامی طیاروں نے ایک قصبے پر بمباری کرکے چوبیس سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس طرح اٹھارہ فروری سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد چھ سو سے تجاوز کر گئی ہے

FOLLOW US