اوٹاوا(آئی این پی/شِنہوا)شمال مشرقی کینیڈا کے شہر وائٹ ہارس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے،کینیڈا ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق یہ حلقہ ایک انجن والا سیسنا 170طیارہ امریکی ریاست الآسکا کی میونسپلٹی اینکریج کیلئے روانہ ہوا روانگی کی تھوڑی دیر بعد درختوںمیں گر کر تباہ ہوگیا۔ایک تحقیقاتی ٹیم گزشتہ روز حادثے کے مقام پر پہنچ گئی ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔
