Saturday May 18, 2024

خلیج میں امریکی فوج کی موجودگی ایک موقع ہے، کمانڈر سپاہِ پاسداران انقلاب

تہران(نیوزڈیسک) ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی فضائی فورسز کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ خلیج میں امریکا کی فوجی موجودگی کو ایک سنگین خطرہ خیال کیا جاتا رہا ہے ، لیکن اب یہ ایک موقع بن گئی ہے۔ اگر امریکی کوئی حرکت کرتے ہیں تو ہم ان کے سر کو نشانہ بنائیں گے،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں جنرل امیر علی

حاجی زادہ نے کہا کہ چالیس ، پچاس طیاروں کے ساتھ ایک بیڑے کی موجودگی اور اس پر چھے ہزار فوجیوں کا اجتماع ماضی میں ہمارے لیے ایک سنگین خطرہ رہا ہے لیکن اب یہ خطرہ موقع میں تبدیل ہو کرر ہ گیا ہے۔انھوں نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ اگر امریکی کوئی حرکت کرتے ہیں تو ہم ان کے سر کو نشانہ بنائیں گے۔

FOLLOW US