Saturday May 18, 2024

پاکستان میں قید رہنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پہلی پوسٹنگ مل گئی

نئی دہلی (نیوزڈیسک) : پاکستان میں قید رہنے والے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو وطن واپس لوٹنے کے بعد پہلی پوسٹنگ مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو راجھستان کے سورت گڑھ ائیر بیس پر تعینات کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ائیر بیس پر تعینات تو کر دیا گیا ہے لیکن اسے

کاک پٹ میں بیٹھنے کی اجازت ملی یا نہیں اس حوالے سے فی الوقت کچھ بھی واضح نہیں ہو سکا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر ہی پاکستان میں پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے دوبارہ پھر سے اپنا اسکوارڈن جوائن کر لیا تھا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو اپنے دوستوں کے ہمراہ دیکھا گیا۔ ویڈیو میں ابھی نندن کے اسکوارڈن کے کئی ساتھیوں نے اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور سیلفیاں لیں۔ جبکہ ابھی نندن کی آمد پر تالیوں سے اس کا استقبال کیا گیا۔ ویڈیو میں کئی بھارتی اہلکاروں نے بھارت اور ابھی نندن کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ ویڈیو میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے ساتھیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے ٹھیک ہونے کے لیے بہت سے لوگوں نے دعائیں کیں جس میں آپ سب کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔ لہٰذا یہ تمام تصاویر آپ کے گھر والوں کے لیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: سوشل میڈیا پر ابھی نندن کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو کچھ صارفین نے بھارتی اہلکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے ان کا تمسخر اُڑایا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کی

حراست میں رہنے والے اور پاکستان کے رحم و کرم کی وجہ سے اپنے وطن واپس جانے والے ابھی نندن کی وطن واپسی اور اسکوارڈن جوائن کرنے پر اتنی خوشی سمجھ سے باہر ہے۔ بھارتی عوام ایک بزدل شخص کو ہیرو بنا کر پیش کر رہی ہے جو مضحکہ خیز ہے۔

FOLLOW US