Saturday May 18, 2024

بھارت دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک ہے ایسی رپورٹ آ گئی کہ خواتین بھارت کا نام لینے سے بھی گھبرائیں بھارتی خواتین بھی اپنا ملک چھوڑ کر نقل مکانی کا سوچیں گی

لندن(آئی این پی) بھارت کو دنیا میں خواتین کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ملک قرار دے دیا گیا، خواتین کا استحصال کرنے والوں میں افغانستان دوسرے، شام تیسرے جبکہ پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی تنظیم تھامس رائٹرزفانڈیشن نے سروے جاری کردیا، جس میں دنیا بھر کے ممالک میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی تشدد، صحت عامہ کی سہولیات، خواتین مخالف روایات، خواتین کے خلاف پرتشدد واقعات اور اسمگلنگ کے واقعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔سروے کے

مطابق بھارت خواتین کے لئے خطرناک ترین ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبرپر ہے جبکہ افغانستان اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں خواتین اور بچیوں پر تشدد اور خرید وفروخت عام ہے۔اس فہرست میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے شام تیسرا، صومالیہ چوتھا اور سعودی عرب پانچواں جبکہ پاکستان کا چھٹا خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔سروے میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ہر تین میں سے ایک خاتون کوجنسی زیادتی یا جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ ریپ کوبطورہتھیاراستعمال کیا جاتا ہے اورزیادہ ترکیسزمیں خواتین کو انصاف نہیں ملتا۔سروے کے مطابق کم عمری میں لڑکیوں کی شادی بھی بہت سے مسائل کی وجہ ہے اور ایک اندازے کے مطابق 75 کروڑ لڑکیوں کی شادیاں 18 سال سے کم عمر میں کر دی جاتی ہیں۔سروے کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں ایسے ہیں ، جہاں کی روایات خواتین کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیتی ہیں ، جسے سنگسار کرنا، خواتین پر تیزاب پھینکنا، جبری شادیوں، اور سزا کے طورپر خواتین کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانا۔روایات کے لحاظ سے بھارت اور افغانستان خواتین کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ہے جبکہ پاکستان کا خطرناک روایات کی فہرست میںچھٹا نمبر ہے۔

FOLLOW US