Saturday May 18, 2024

چین میں ظلم و زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد بھاگ نکلنے میں کامیاب ہونے والی لڑکی نے دردناک آپ بیتی سنا دی

مجھے لاہور جانے کا بہت فائدہ ہوا،پوری دنیا میں تاثر گیا کہ ” مودی دوستی چاہتا ہے” نواز شریف کے بلانے پر لاہور جانے سے جو تاثر پیدا ہوا اس کا فائدہ پٹھان کوٹ،بالاکوٹ حملے کے وقت ہوا جب پوری دنیا کو یہ بتانا نہیں پڑا کہ پاکستان بھارت میں گڑ بڑ کرتا ہے، بھارتی وزیراعظم کی بھڑکیں نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر بھڑکیں مارنا شروع کر دیں، انٹرویو دیتے ہوئے اپنی تعریف میں بڑے بڑے دعوے کر دیے، دنیا کے سامنے اچھا شخص ثابت ہونے کا

بھی دعویٰ کر دیا۔نریندر مودی کا نواز شریف کی دعوت پر لاہور کے دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک تاثر بنا ہوا تھا کہ بھارت کی عرب ملکوں کے ساتھ نہیں بنتی اور ہندوستان کا سب کچھ بگڑ جائے گا لیکن آج ہماری سب سے زیادہ دوستی عرب ممالک کے ساتھ ہی ہے۔ بھارت کی دوستی اب سب سے زیادہ اسلامی دنیا کے ساتھ ہے۔نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اگر میں لاہور نہ جاتا یا نواز شریف کو حلف برداری کی تقریب میں نہ بلاتا تو میں دنیا میں جا کر جتنا بھی کہہ دیتا کہ پاکستان جھوٹا ہے اور ہمارے ساتھ یہ یہ کر رہا ہے تو کوئی بھی نہ مانتا اور کہتا ہے کہ مودی کے ذہن میں تو پاکستان کے لیے ویسے ہی نفرت ہے۔

FOLLOW US